ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں آئینی حقوق کی خلاف ورزی اورجمہوری نظام بدحال، اجے کمارللونے صدرجمہوریہ کوخط لکھا،یوم تاسیس منانے سے روکنے کاالزام

یوپی میں آئینی حقوق کی خلاف ورزی اورجمہوری نظام بدحال، اجے کمارللونے صدرجمہوریہ کوخط لکھا،یوم تاسیس منانے سے روکنے کاالزام

Thu, 31 Dec 2020 20:44:24    S.O. News Service

لکھنؤ31دسمبر(آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کانگریس کے صدراجے کمارللونے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک خط لکھا ہے جس میں اترپردیش میں آئینی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی اور جمہوری نظام کو بگاڑنے کی شکایت کی گئی ہے۔

اجے کمارللونے گذشتہ منگل کو لکھے گئے خط میں صدر کی توجہ 28 دسمبر کو کانگریس کے 136 ویں یوم تاسیس جے موقع پر پارٹی کے زیر اہتمام پروگراموں کو روکنے کی طرف مبذول کرائی ہے۔ریاستی کانگریس کے صدر نے خط میں کہا ہے کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر لکھنؤمیں ریاستی کانگریس کے صدر دفاتر سے مارچ نکالتے ہوئے حضرت گنج کے مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے لیے جلوس کااہتمام کیاگیا تھا، لیکن مقامی پولیس انتظامیہ کاکہنا ہے کہ مارچ کسی واضح احکامات کے بغیرتھا۔

انہوں نے روکا اور بابائے قوم کے مجسمے پر پھولوں کے خراج عقیدت پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔اجے کمارللو نے کہاہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب پولیس کی جانب سے کانگریس کے کسی بھی واقعے کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کسی بھی قومی پارٹی خصوصاََکانگریس کوجس کی تاریخ کا براہ راست تعلق ہندوستان کی تاریخ سے ہے، اسے غیر جمہوری انداز میں اپنا یوم تاسیس بنانے سے روکناملک میں قائم قانونی روایات کو روکنے کے مترادف ہے۔


Share: